اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینا خوش آئند ہے، سردار نصراللہ خان

Sardar Nasrullah Khan

Sardar Nasrullah Khan

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (کونسل) کے سربراہ سردار نصرللہ خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اب اورسیز پاکستانی پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کرداراداکر یں گے جبکہ براڈشیٹ کے معاملے پر بھی (ن) لیگ قوم کے سامنے بے نقاب ہو نے جا رہی ہے پی ڈی ایم والے اقتدار میں ہوں تو مال بناؤ اور اپوزیشن میں ہیں تو اب مال بچاؤ انکی زندگی ی کا مشن ہے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31جنوری کو دن آچکا ہے مگر اپوزیشن اب استعفوں کا نام بھی لینے کو تیار نہیں انکا لانگ مارچ کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو چکا ہے۔

جمہوریت کے آڑ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے دورِحکومت میں لوٹ مار اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جس کی وجہ سے آج عوام سزا بھگتنے پر مجبور ہیں، 72 سال بعد پاکستان کے کرپٹ ترین ٹولے پر پہلی بار ہاتھ ڈالا گیا ہے، ماضی کی حکومتیں کرپٹ اور بددیانت ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنی رہیں، دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف بدترین انتقامی کاروائیاں کیں جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،پی ڈی ایم جماعتوں کی تحریک کا مقصد صرف این آر حاصل کرنا ہے اپوزیشن کو این آر او دینا ملک وقوم کیساتھ غداری ہوگی حکومت ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کر پشن کی دولت بچا سکے گی اور نہ ہی انکی عزت بچے گی یہ سیاست کے میدان میں ننگے ہوچکے ہیں کوئی شک نہیں (ن)لیگ نے ایک دھیلے نہیں اربوں کی کر پشن کی ہے چیئر مین نیب آئے روز (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن کو ملک وقوم کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں کر پشن اپوزیشن کیلئے دنیا میں بھی کسی عذب سے کم نہیں اور قیامت کے روز بھی انکی اس کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑیگا پاکستان کو آج جتنے بھی مسائل در پیش ہیں انکی بنیادی وجہ سے ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار ہے۔