پاک فوج کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دو سپوتوں کو خراج عقیدت

Havaldar Lalak Jan - Captain Karnal Sher Khan

Havaldar Lalak Jan – Captain Karnal Sher Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاک فوج نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید، حوالدار لالک جان شہید بہادری، لازوال جذبے، مثالی قیادت کا درخشندہ باب ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہر قیمت پر ملکی دفاع کیلئے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوابی، خیبر پختونخوا اور غذر، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جنگی ہیرو ز نے اپنے خون سے ہر مشکل کے خلاف عزم و ہمت کی تاریخ رقم کی۔