پختونخوا اسمبلی نے رٹائرمنٹ کی عمر دوبارہ 60 سال کرنے کی منظوری دے دی

Job

Job

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی نے سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کی عمر کو دوبارہ 60 سال کرنے کی منظوری دیدی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کی عمر کو 63 سے کم کرتے ہوئے دوبارہ 60 سال کرنے کی منظوری دیدی جس کا اطلاق 31 جولائی 2019 سے ہو گا۔

وہ سرکاری ملازمین جو ساٹھ سال کی عمر کو پہنچنے کے باوجود خیبر پختونخوا سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2019ء کے تحت ملازمت سے رٹائر نہیں ہوئے وہ اس تاریخ سے رٹائر تصور ہونگے جس دن وہ ساٹھ سال کے ہوئے تھے۔