پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کیلیے برآمدات کی اجازت دیدی

Pakistan and Afghanistan

Pakistan and Afghanistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کے لیے برآمدات کی اجازت دے دی۔

پاک افغان تجارت کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ، پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کے لیے برآمدات کی اجازت دے دی۔ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

فیصلے سے قبل خرلاچی مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹس میں شامل نہیں تھا، حکومتی فیصلے کے بعد خرلاچی ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل کر لیا گیا۔