پاکستان کی افغانستان میں اسکول پر بم حملے کی شدید مذمت

Pakistan Foreign Office

Pakistan Foreign Office

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کابل میں اسکول کے باہر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جدو جہد میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

کابل حملے پر مختلف ممالک کی جانب سے بھی مذمت کاا ظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسکول پر کار بم حملے میں جاں افراد کی تعداد 55 اور زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے سیدالشہدا اسکول پرحملے میں طالبان کو ملوث قراردیا ہے جبکہ طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں طالبات سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل جنگ کے بعد واپس روانہ ہو رہی ہیں۔