پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

Ticket

Ticket

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ شائقین کی بڑی تعداد نجی کوریئر کمپنی کی برانچز سے ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہے۔

سیریز کی سب سے کم مالیت کی ٹکٹ 500 روپے رکھی گئی ہے، ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شریک ہیں۔ شائقین شناختی کارڈ دکھا کر پانچ ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔