پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، 2 غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازیں معطل

Foreign Airlines Flights

Foreign Airlines Flights

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 2 غیرملکی ائیرلائنز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث فلائی دبئی اور اتحاد ائیر نے پاکستان سے جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

فلائی دبئی کے مطابق ائیرلائن نے پاکستان میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پاکستان سے مسافر نہ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 جون سے صرف دبئی سے پاکستان مسافروں کو لایا جائے گا۔

دوسری جانب اتحاد ائیر نے بھی پاکستان سے جانے والی پروازیں فوری طور معطل کردیں ہیں۔

اتحاد ائیر کے مطابق یو اے ای سے پاکستان آنے والے مسافروں والی پروازیں اور اتحاد ائیرویز کی کارگو سروس مکمل جاری رہے گی۔