پاکستان: کورونا سے 38 اموات، 3300 سے زائد کیسز رپورٹ

Corona Patient

Corona Patient

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 38 افراد انتقال کرگئے اور 3300 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44779 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3338 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 38 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.45 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29516 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4905 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 44 ہزار 403 ہوگئی ہے۔