پاکستان: کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34754 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 907 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 30 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد سے رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 22007 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 93 ہزار 148 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔