پاکستان میں کورونا سے مزید 15 اموات، 1808 نئے کیسز بھی رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے سے 15 افراد انتقال کر گئے اور 1808 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47015 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.84 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22597 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 670 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 873 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 38622 ہو گئی ہے۔