پاکستان میں کورونا سے مزید 120 اموات، 4109 نئے کیسز بھی رپورٹ

Pakistan Corona Deaths

Pakistan Corona Deaths

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48103 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4109 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 120 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18797 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 54240 تک پہنچ چکی ہے۔