پاکستان: کورونا سے 43 اموات، مثبت کیسز کی شرح 4.05 ریکارڈ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کر گئے جب کہ کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2117 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 43 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20779 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 41 ہزار 241 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔