fbpx

پاکستان: کورونا سے 37 اموات، مثبت کیسز کی شرح 5.25 ریکارڈ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کر گئے جب کہ 2145 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2145 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 37 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22848 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 93 ہزار 872 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1029 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 95 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 49929 ہے۔