پاکستان: کورونا سے اموات کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی

Pakistan Corona Deaths

Pakistan Corona Deaths

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 113 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38883 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3084 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 113 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.93 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جو 19106 تک جا پہنچی ہے جب کہ کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 64557 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 78959 ہے اور اب تک کورونا سے 7لاکھ 66492 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔