پاکستان: کورونا سے مزید 112 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی

Coronavirus Death

Coronavirus Death

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 112 افراد انتقال کر گئے جس سے وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 65279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4976 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 112 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.62 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16094 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 50158 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 79108 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4181 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 54956 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 271524 ہوگئی ہے جب کہ 4544 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 264010 ہے اور 7333 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20760 اور ہلاکتیں 223 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 104480 اور 2832 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15304 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 428 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5174 اور 103 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68906 ہے اور اب تک 631 مریض انتقال کر چکے ہیں۔