پاکستان میں کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کر گئے

Pakistan Corona Deaths

Pakistan Corona Deaths

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کر گئے اور 1272 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36543 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1272 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 52 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12488 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 67261 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24176 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2052 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 30597 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 254678 ہوگئی ہے جب کہ 4263 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 165716 ہے اور 5138 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18958 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70306 اور 2015 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9629 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 284 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4945 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43029 ہے اور اب تک 487 مریض انتقال کر چکے ہیں۔