پاکستان میں کورونا سے مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے

Pakistan Coronavirus

Pakistan Coronavirus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا سے مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9330 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37206 ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے باعث مزید 80 افراد انتقال کر گئے جس میں سے 44 افراد وینٹی لیٹر پر تھے، اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 9330 تک پہنچ گئی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں مزید 2615 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 553 ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 4 ہزار 501 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔