پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 119 افراد انتقال کر گئے

Pakistan Coronavirus

Pakistan Coronavirus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 119 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44838 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 119 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد رہی۔