پاکستان نے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دیدیا

Corona Vaccine

Corona Vaccine

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے کورونا سے بچاؤ کی 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاءالرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے، جیسے جیسے ڈریپ منظوری دے گا ویکسین کی اجازت دی جائے گی۔

ڈاکٹر عطاءالرحمان نے کہا کہ کورونا ویکسین کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس لیے وقت لگ رہا ہے۔