پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بننے پر کمشنر کراچی کی جانب سے پروقار استقبالیہ کا انعقاد

Group Photo

Group Photo

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت سے درخواست کرینگے کہ ملک کے نامور مایہ ناز کرکٹر اقبال قاسم کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کمشنر افس میں ڈویژنل اسپورٹس کمیٹی کی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کا ہیڈ بننے پر دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔کمشنر کراچی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ اقبال قاسم کو PCBنے جو اعزاز بخشا ہے اس سے ملک مین کرکٹ کھیل کو فائدہ ہوگا انہوںنے کہاکہ اقبال قاسم نے بحیثیت کرکٹر ،چیف سلیکٹر اور دیگر ذمہ داریوں پر فرائض ادا کرتے ہوئے ملک کے لئے بے مثال خدمات انجام دیئے ہیں ۔جس سے ملک کو کرکٹ کھیل میں فائدہ ہوا کمشنر کراچی نے کہاکہ میری اور کراچی کی انتظامیہ کراچی کی عوام کی جانب سے اقبال قاسم کو بھر پور تعاون کا یقین دلا تے ہیں ۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ شہر قائد دنیا کا محفوظ ترین شہر بن چکا ہے۔

آج پرسکون اور پر فضا ماحول میں شہر میں بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہورہے ہیں انہوںنے کہاکہ PSL-5کا ایونٹ شہر قائد میں جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا جائیگا اس حوالے سے شہر کراچی کی عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔کمشنر کراچی نے اعلان کیا کہ PSLایونٹ کے موقع پر شہر کراچی کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جائیگا اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کا شاندار انداز میں کراچی کے شہریوں کی جانب سے استقبال کیا جائیگا کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ فول پروف سیکورٹی کے ساتھ پورے شہر کو اسپورٹس سٹی میں تبدیل کیا جائیگا کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر شہر کے اہم چوراہوں ،فیملی پارکس اور کھیل میدانوں میں بڑے اسکرین پر PSLمیچز دکھا نے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائینگے اپنے اعزاز میں منعقد استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے اقبال قاسم نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی ،ڈویژنل اسپورٹس کمیٹی سے اتشکر کرتے ہوئے کہاکہ آج کی یہ تقریب میری زندگی کی سب سے بڑی تقریب ہے کہ جہاں میں پیدا ہوا اور وہاں کا ڈویژنل سربراہ میرے آنر میں تقریب رکھے یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے انہوںنے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میری کوشش ہوگی کہ میں پاکستان کرکٹ کو اپنے تجربے سے فائدہ پہنچا سکوں اقبال قاسم نے کہاکہ آج میری خوش نصیبی کے لئے میری کرکٹ مین جو میرے کپتان تھے وہ آج ملک کے سربراہ ہیں او مجھے اُمید ہے کہ عمران خان اسی طرح میری سرپرستی کرینگے جیسے انہوںنے کرکٹ کے میدان میں کی قبل ازیں کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی خان ،ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر ،خالد جمیل شمسی ،محمد سلیم خمیسانی ،محمد ارشد ،آصف عظیم ،اصغر بلوچ ،انجینئر محفوظ الحق ،اخلاق احمد ،مخدوم ریاض ،انٹر نیشنل ریسلر عابد علی عر ف شیر خان ،عظمت اللہ خان ،سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم اور دیگر موجود تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر