پاکستان: یومیہ 5 لاکھ کورونا ویکسین لگانے کا ہدف حاصل

Vaccination

Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں یومیہ پانچ لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا۔

این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز پہلی بار 5 لاکھ 25 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار سب سے زیادہ یومیہ ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا ریکارڈ حاصل کیاگیا جس میں تین لاکھ 90 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔