اے میرے پاکستان

Pakistan

Pakistan

اے میرے پاکستان
اے میرے گلستان
نئی صبح ہے جو اب کے آئی
نئے گلوں کا پیام لے کر
جن کی خوشبو سے مہکے عالم
بہار آئے سلام لے کر
اے میری جانِ جاں
اے میرے پاکستان
میرے جوانوں کی ہمتوں میں
میرے ضعیفوں کی ہیں دعائیں
سجا کے وردی میں بھیجتی ہیں
سراپا جنت ہیں میری مائیں
سدا سلامت رہے یہ مان
اے میرے پاکستان
علم وفا کا بلند رکھنا
عہد سدا کاربند رکھنا
میرے وطن کے حسین لوگو
وطن کی مٹی پسند رکھنا
یہی ہمارا بھی ہے پیماں
اے میرے پاکستان

نگہت سہیل (پیرس )