پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے، مریم نواز

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

حویلی (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے.

آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں برہان وانی کا مقدمہ لڑا، نواز شریف آزاد کشمیر کے لوگوں کا مقدمہ لڑیں گے، ہم سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرافون نہیں اٹھاتا، حق کے لیے سامنے آکر مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ اتنا ہی وفادار ہے، نواز شریف نے دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، بھارت سن لے کہ ہم چھین کر رہیں گے آزادی۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ تمام تر سرکاری پیسے خرچ کرنے کے باوجود باغ میں عمران خان کے جلسے میں کوئی نہیں آیا، باغ والوں نے عمران خان کے جلسہ میں نہ جا کرانہیں مسترد کر دیا، نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہِیں، جس نے رشوت دی وہ آج عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے، باغ میں تحریک انصاف کےامیدوار تنویرالیاس نے 2016 میں نوازشریف سے پچاس کروڑ روپے فنڈ دینے پر ٹکٹ مانگی تھی، باغ میں تحریک انصاف کے امیدوار نے ایک افسر کو ایک ارب کی رشوت دی۔ مجھے خوشی ہے کہ میں کسی اے ٹی ایم کے پاس نہِیں گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلی حکومت لانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، عمران خان اپنی مرضی کا وزیر اعظم لا کر کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتا ہے، جعلی لیڈر، جعلی ووٹ، جعلی منصوبے اور جعلی دعوے کرنے والے یاد رکھیں کہ آزاد کشمیر میں تمہارا کوئی دعوی نہیں چلےگا۔ ککشمیریوں کا مقدمہ عمران خان کو کیا لڑنا ہے، وئی ایک ہمسایہ ملک بتادیں جو اس نااہل حکومت کے ساتھ کھڑا ہو، عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ چین نے سی پیک پر کام بند کردیا ہے، نواز شریف کے دور میں سرمایہ کاری لانے والا چین اب تحقیقاتی ٹیمیں بھیج رہا ہے۔