پاکستان مسلم لیگ ن نے گجرات سے ایم این اے کی واحد سیٹ سات ہزار ووٹ کی لیڈ لے کر فتح حاصل کر لی

PML-N

PML-N

گلیانہ (عمر فاروق اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن نے گجرات سے ایم این اے کی واحد سیٹ سات ہزار ووٹ کی لیڈ لے کر فتح حاصل کر لی۔ ڈیرہ چوہدری عبد المالک پر جشن کا سماں۔ڈیرہ ملک افتخار احمد ملکہ پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ملک محمد اقبال اعوان چیئرمین یو سی ملکہ۔ملک محمد اشفاق بٹر ۔ملک اصغر علی اعوان ۔اور دوسروں کی چوہدری عابد رضا کو شاندار کامیابی پر مبارک باد۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے گجرات سے ایم این اے کی واحد سیٹ سات ہزار ووٹ کی لیڈ لے کر فتح حاصل کر لی ہے۔

ڈیرہ چوہدری عبد المالک پر جشن کا سماں ہیں ۔ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے الیکشن کا رزلٹ سنتے ہی نوافل ادا کئے ۔ادھر ڈیرہ ملک افتخار احمد ملکہ پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ملک محمد اقبال اعوان چیئرمین یو سی ملکہ ۔ملک محمد اشفاق بٹر ۔ملک اصغر علی اعوان ۔اور دوسروں کی چوہدری عابد رضا کو شاندار کامیابی پر مبارک باددی ہے ۔اس موقع پر ملک اشفاق اعوان بٹر نے کہا کہ ملک افتخار اعوان کو ہرانے والے آج خود شکست سے دو چار ہو گئے ہیں ۔انھوں نے چوہدری عابد رضا کو حلقہ این اے 71سے کامیابی پر مبارک باد دی ہے ۔یو سی ملکہ ،یو سی ڈوگہ ،یوسی گلیانہ ،یو سی باہر وال ،یو سی ٹھوٹھہ رائے بہادر ،یو سی بھگوال اور دوسری یونین کونسلز میں چوہدری عابد کوٹلہ کی جیت کی خوشی میں ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔