پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں: سعودی عرب

Prince Faisal bin Farhan Al Saud

Prince Faisal bin Farhan Al Saud

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔

سعودی وزیر خارجہ ان دنوں بھارت کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔

دورے کے دوران بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے، مذاکرات کے لیے درست وقت کا تعین پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو مذاکرات کے لیے فورمز فراہم کریں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ملک مذاکرات کریں۔

گزشتہ روز اپنی گفتگو میں فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ، داعش اور طالبان کا دوبارہ منظرعام پرآنا قابل فکر ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلنے کے خطرات پر تحفظات ہیں لیکن طالبان نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے انتظارکرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں جبکہ افغانستان میں امن و استحکام اور شمولیتی پالیسی چاہتے ہیں۔