پاکستان میں جس طرح اقلیتوں خیال رکھا جاتا ہے، امید ہے بھارت بھی پاکستان کی پیروی کرے گا: صدر عارف علوی

Arif Alvi

Arif Alvi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے، دنیا میں امن دوستیوں سے بڑھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گورنر ہاﺅس میں سکھ یاتریوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ سکھ مذہب امن و دوستی کا مذہب ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ امن و دوستی کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپوراہداری کا کھولنا حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے، راہداری کھولنے کی وجہ سے سکھ یاتریوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر بہت مسرت محسوس کرتے ہیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کی دھرتی ہے، سکھوں کو کھلے دل سےخوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان امن کی بات کرتے رہیں گے، امید ہے کہ بھارت بھی اقلیتوں کا خیال رکھے گا۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرتار پور کوریڈور کھول کر بڑا کام کیا ہے، سکھ مذہب دوستی اور امن کا مذہب ہے، عمران خان نے بھی وزیر اعظم بنتے ہی امن اور دوستی کی بات کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرتار پور راہداری سے امن بڑھے گا، سکھ یہاں آتے رہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں تقریب کا مقصد سکھوں کو خوش آمدید کہنا ہے، حکومت نے کرتار پور راہداری کھولنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔

تقریب میں معروف بینڈ نے بھی پرفارم کیا، شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور موسیقی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

سکھ یاتریوں کی لسی، جلیبیوں، سموسوں اور دیگر پکوانوں سے تواضع کی گئی۔