پاکستان آ کر قتل ہونا نہیں چاہتا: ذوالفقار بھٹو جونیئر

Zulfiqar Bhutto Jr

Zulfiqar Bhutto Jr

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے ایک مختصر بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی سیاست میں سنگین خطرات کی نشاندہی کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے انڈیپینڈنٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کی وجوہات پر پہلی بار مختصر مگر کھل کر بات کی۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان آکر قتل ہونا نہیں چاہتے۔

ذوالفقار جونیئر نے ذو معنی الفاظ میں کہا کہ پاکستانی سیاست میں جنہیں قتل و غارت کی عادت نہیں ہوتی وہ قتل ہو جاتے ہیں؟

بھٹو جونیئر کے مطابق ’انہیں قتل ہونا پسند نہیں اس لیے وہ پاکستان نہیں آتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی حالت میں ملک آکر قتل ہونا نہیں چاہیں گے جب کہ اُس کے بدلے میں خلقِ خدا کا بھلا بھی نہ ہو؟

انٹرویو کے دوران ذوالفقار بھٹو جونیئر نے 2017 میں سامنے آنے والی اپنی رقص کی ویڈیوز کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہیں آرٹ اور فن میں سکون ملتا ہے، جس وجہ سے وہ آرٹ کے شعبوں میں مختلف روپ میں نظر آتے ہیں۔