پاکستان نے فائزر ویکسین کی خریداری کیلئے اقدامات شروع کر دیے

Pfizer Vaccine

Pfizer Vaccine

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے فائزر کمپنی سے ویکسین کی خریداری کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔

ذرائع کے مطابق فائزر کمپنی سے ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی اور ویکسین کی خریداری نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعےکی جائے گی، پاکستان میں فائزر کی خوراکیں جولائی کے آخر یا اگست تک پہنچنے کا امکان ہے۔

وزرات صحت کے حکام کے مطابق فائزر ویکسین کو منفی 75 سینٹی گریڈ میں اسٹورکیا جاتا ہے جس کی اسٹوریج کے لیے 23 الٹراکولڈ چین فریزر خریدے جا چکے ہیں۔