پاکستان: مون سون بارشیں جاری، حادثات میں 3 افراد جاں بحق

Rains

Rains

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ رات اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ ایبٹ آباد میں بارش سے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں کئی کئی فٹ پانی بھر گیا۔

اس کے علاوہ جہلم، سرگودھا، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی تیز بارش ہوئی، سندھ میں سکھر، حیدرآباد، ٹنڈوالہٰ یار، ٹھٹھہ، میرپور خاص ،مٹیاری اور بدین میں بھی موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

وادی نیلم میں طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، 15 مکانات تباہ اور 3 افراد لاپتا ہو گئے۔

بارشوں کے باعث ملک بھر میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور24 سے زائد زخمی ہو گئے۔