’پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہو گا‘

Moon

Moon

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہو گا۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 13 اپریل کو دیکھا جا سکے گا۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اورکراچی میں چاند واضح طور پر دیکھا جا سکے گا اور انشااللہ پہلا رمضان 14 اپریل کو ہو گا۔