پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

 Missile Experience

Missile Experience

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے والے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل ہر قسم کے وار ہیڈز 650 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ون زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور میزائل کا تجربہ پاک فوج کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے، ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلی حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔