پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

Pakistan vs South Africa

Pakistan vs South Africa

جوہانسبرگ (اصل میڈیا ڈیسک) پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مرکرام 51، کپتان ہینرچ کلاسین 50 اور بلجون 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے بہتر آغاز کیا تاہم کپتان بابر اعظم 41 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور تبریز شمسی کا شکار بنے، ان کے علاوہ محمد حفیظ13 حیدر علی 14 اور فہیم اشرف نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس موقع پر رضوان وکٹ پر ڈٹے رہے اور 50 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رضوان نے اپنی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ہینڈرکس نے 3، تبریز شمسی نے 2 اور ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔