پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت یوم آزادی کی تقریب

 Pakistan Sports Welfare Association

Pakistan Sports Welfare Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس (پنجاب گرائونڈ) شاہ فیصل کالونی میں یوم آزادی کی پ وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں آزادی وطن کی 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر اسپورٹس آرگنائزرز اور کھلاڑیوں نے بابائے قوم بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیااس موقع پر PSWAکے سیکریٹری غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد شمیم قریشی ،جوائنٹ سیکریٹری عارف ایڈوکیٹ ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری محمد حسنین تبسم ،سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،سندھ پولیس جمانسٹک کے کوچ عبدالرئوف بٹ اور دیگر موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدرشاہدہ پروین کیانی نے کہاکہ قائد اعظم کے مشن کی تکمیل کرکے ہی ہم پاکستان کو خوشحال اور دنیا کی عظیم اسلامی ریاست بناسکتے ہیں ہمیں قائد کے اصولوں کو اپنا نا ہوگا اور ایمان ،اتحاد اور تنظیم کو اپنانے کے ساتھ اس پر عمل کرنا ہوگا اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور سرپرست اعلیٰ PSWAخالد جمیل شمسی نے بانی پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح بر صغیر کے مسلمانوں کے عظیم لیڈر تھے انہوںنے خطے میں بسنے والے مسلمانوں کو ایک آزاد اور خودمختار ملک پاکستان دیا خالد جمیل شمسی نے کہاکہ آج ہم یہاں یوم آزادی پر قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ پاکستان کی تحفظ اور سلامتی فرمائے انہوںنے کہاکہ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے مختلف شعبوں ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کی جستجو اور جدو جہد میں مصروف ہے بعد ازاں تقریب کے اختتام پت آزادی وطن کی 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔