پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل مندی کا شکار ہے۔

منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 684 کی سطح پر موجود تھا۔ ایک وقت میں انڈیکس 33 ہزار 893 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا تاہم جلد ہی یہ تیزی مندی میں بدل گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار 200 کی نفسیاتی حد پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 2 ہزار 375 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جب کہ گزشتہ 10 روز کے دوران اسٹاک ایکسچینج 3 مرتبہ کریش ہوچکی ہے۔