پاکستان نے برطانیہ سے آنے والوں کیلیے پرائیویٹ کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا

Airport

Airport

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے والوں کے لیے پرائیویٹ کورونا ٹیسٹ آج سے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے بریڈفورڈ کے مطابق این ایچ ایس کووڈ 19 ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہو گا لہذا ہر مسافر کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا پرائیویٹ کورونا ٹیسٹ کروائے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقا کا وائرس زیادہ مہلک نہیں مگر اس پر قابو پانا ضروری ہے۔

ادھر دبئی میں آج سے کورونا کے نئے ضوابط نافذ کر دیے گئے ہیں، شاپنگ مالز اور ہوٹلز میں گنجائش سے 70 فیصد کی اجازت ہو گی جبکہ آسٹریا میں 8 فروری سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔