پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر مل گئے

Dollars

Dollars

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے ورلڈ بینک کی جانب سے رقم موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

دوسری جانب ورلڈ بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا بھی امکان ہے۔