فلسطین کے صدر محمود عباس کی صدر ایردوان سے ملاقات

Mahmoud Abbas and President Erdogan

Mahmoud Abbas and President Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطین کے صدر مملکت محمود عباس صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔

صدر ایردوان اور فلسطین کے صدر عباس نے استنبول کے قصر واحد الدین میں ملاقات کی۔

بند کمرے میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور ترکی اور فلسطین کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران ، فلسطین میں انسانی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

فلسطین کے صدر عباس 11 جولائی تک اپنا دورہ ترکی جاری رکھیں گے۔