پیرس آٹو شو ، جدید گاڑیوں کے ساتھ خیالی گاڑیاں بھی پیش

Auto Show

Auto Show

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں پیرس آٹو شو کے دوران جدید گاڑیوں کے ساتھ مستقبل کی خیالی گاڑیاں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ آٹو شو کاافتتاح فرانسیسی صدر نے کیا۔

آٹو شو میں فرانسیسی کار ساز اداروں کے جدید ماڈلز کے ساتھ کانسپٹ کاریں بھی پیش کی گئیں۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اور ہائی برڈ ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیاں ایونٹ کا خاصہ تھیں۔

سیٹروین ائیرفلو کانسپٹ کار میں لوگوں نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔ 17 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں 10 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔