پیرس: پولیس اسٹیشن میں چاقو سے حملہ،4 پولیس اہلکار ہلاک

Paris Police Station

Paris Police Station

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس اسٹیشن میں چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق، پیرس پولیس اسٹیشن میں چاقو کے وار سے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

پیرس پولیس کی جانب سے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کا تعلق پولیس سے ہی بتایا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔