پارکوں و شاہراہوں کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اقدامات جاری ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میںکئی پارکوں کو بہتر بنایا ہے مزید پارکوں کی بہتری پر کام جاری ہیں کوشش کی ہے کہ علاقہ مکینوں کو ان کے گھر کے قریب تفریحی سہولیات مہیا کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پارکوں میں جاری کاموں کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ نیپا یونیورسٹی روڈ کو خوبصورت بنایا گیا ہے لائینز ایریا میں تھری ڈی پارک کی تعمیر کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

تھری ڈی پارک ایک نیا تصور ہے جس کی تعمیر کے دوران ہی شہری اسے پسند کر رہے ہیں اس طرح تفریحی سہولیات میں جدت لائیو جاتی رہیں گی تاکہ عوام کو تفریحی سرگرمیوں کی جانب زیادہ سے زیادہ راغب کیا جاسکے ہماری کوشش رہی ہے کہ میدانوں اور پارکوں کو آباد کیا جائے کیونکہ یہ ہی وہ ذریعہ ہیں جس کے ذریعے مثبت سرگرمیاں عروج پاکر منفی سرگرمیوں کی روک تھام میں معاونت فراہم کرتی ہیں انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر پارکوں کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ پارکس کے افسران ودیگر بھی موجود تھے۔