ممبران پارلیمان نے اگر رخنہ ڈالا توقبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں: بورس جانسن

Boris Johnson

Boris Johnson

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں 14 اکتوبر پر عام انتخابات کرانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ممبران پارلیمان نے بریگزٹ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی تو وہ قبل از وقت انتخابات کراسکتے ہیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ ممبران پارلیمان بریگزٹ میں تعطل پیدا نہ کریں اور میں نہیں چاہتا کہ برطانیہ میں نئے انتخابات ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے حالات نہیں کہ یورپ سے انخلا ملتوی کیا جائے۔

گزشتہ ہفتے ملکہ ایلزبتھ دوئم نے بریگزٹ کے معاملے پر وزیراعظم کی درخواست پر پارلیمان معطل کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد بورس جانسن نے برطانوی پارلیمان سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین بریگزٹ معاہدے پر نظر ثانی کرے۔

تین سال قبل 2016 میں 43سال بعد تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔