پارلیمانی بورڈ نے مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا: سیف اللہ ابڑو

Saifullah Abro

Saifullah Abro

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو کا کہنا ہے کہ انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارٹی کا ہے۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ وزیر اعظم کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ میں ہوا اور یہ فیصلہ پارٹی کا ہے۔

انہوں نے لیاقت جتوئی سے سوال کیاکہ انہوں نے اپنے ضلع کی تمام 6 سیٹیں اپنے رشتے داروں کو دیں اور کوئی بھی نا جیت سکے، وہ کس منہ سے سینئر اور جونیئر کی بات کررہے ہیں؟

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیے جانے پر شدید تحفظات سامنے آئے جس پر پی ٹی آئی نے ان سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا جب کہ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عوض ٹکٹ دیا گیا ہے۔