’پارلیمانی معاملات عدالت میں لانا ارکان کے حلف کا پاس رکھنے میں ناکامی کا اعتراف ہے‘

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کے لیے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے 5 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں پارلیمانی معاملات عدالت میں لانا ارکان کی جانب سے حلف کا پاس رکھنے میں ناکامی کا اعتراف قرار دیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ارکان کی جانب سےمعاملات عدالت لانے سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، پارلیمنٹ فعال رکھنا اکثریت میں ہونےکے باعث حکومتی بینچوں کی ذمہ داری ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن بینچوں کی ذمہ داری بھی کم اہم نہیں ہے، عدالت کوکوئی شک نہیں کہ پروڈکشن آرڈرزکا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوسکتاہے۔