کچھی و اگیر جماعت ملیر کے تحت کمپیوٹر اور لینگویج سینٹر کا قیام، صوبائی وزیر مرتضی بلوچ نے افتتاح کر دیا

Kachi Wagir Jamat

Kachi Wagir Jamat

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تعلیم کو عام کرنے پر یقین رکھتی ہے سندھ کی عوامی حکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لئے متعدد پروجیکٹ پر کام کررہی ہے تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے کچھی واگیر جماعت ملیر کے زیر انتظام کمپیوٹر اور لینگوئج سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا غلام مرتضی بلوچ کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈیولپمنٹ کے حوالے سے سندھ حکومت خاص توجہ دے رہی ہے ایسے میں اپنی مدد آپ کے تحت کچھی واگیر جماعت کا یہ منصوبہ قابل ستائش و تعریف ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اس سینٹر میں آنے والے بچوں کو کسی حکومتی ادارے سے ماہانہ وظیفہ مقرر کروا سکیں ایسے انسٹیوٹ انتہائی ضروری ہیں سالار ملیر سابق ایم این اے عبدالحکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے علم کی ہر صورت قابل تعریف ہے۔

ہمیں تعلیم کے ساتھ تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے امید ہے کچھی واگیر کمپیوٹر اینڈ لینگوئج سینٹر کی انتظامیہ اس جانب ضرور توجہ دے گی کچھی رابطہ کونسل کے سربراہ حسین کچھی نے اپنے خطاب میں کچھی اکابرین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہی کا محنتوں کا ثمر ہے کہ آج ہمارے نوجوان خیر کے کاموں سے جڑے ہیں اس انسٹیوٹ سے اگر ایک طالب علم بھی اپنی منزل تک پہنچتا ہے تو ہم سمجھیں گے کہ ہماری کوشش کامیاب ہوئی انسٹیوٹ کے سربراہ ارشد یوسف نے خوبصورت خطاب کیا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری نوکریوں کے انتظار میں نہ رہیں بلکہ پرائیوئٹ سیکٹر سے رجوع کریں آن لائن جابز اور ڈیجیٹل مارکیٹ سے جڑنے کی کوشش کریں اس کے لیے کچھی واگیر کمپیوٹر اور لینگوئج سینٹر آپ کی معاونت کو تیار ہے، تقریب سے معروف سماجی رہنماء سیلم خمیسانی، صدیق سنگھار اور دیگر نے اپنے خطاب میں کچھی واگیر جماعت کو مبارک باد بی دی تقریب کے آخر میں صدر واگیر جماعت اسلم واگیر نے اختتامی کلمات ادا کیے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں کمپئرنگ کے فرائض نعمان حسین نے انجام دیے اور انتظامی امور عرفان جاموٹ، صدیق سائیں، عدین، کامران، سہیل عزیر توصیف آصف و دیگر نے انجام دیے علاقائی معززین میں حاجی یعقوب جکھوئی, یوسف ماسٹر، عبدالرحمن قاسمانی، علی منیانی، علی بوڑائی، عباس جانوانی، سلیم میمن، اسلم کہیر، وغیرہ نے شرکت کی۔
جاری کردہ :میڈیا سیکریٹری