پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کر دیا

Ehsan Mani

Ehsan Mani

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ملک کے انٹرنیشنل کرکٹرز ہویا ڈومیسٹک سب ہمارے اسٹیک ہولڈر ہیں، ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، تنخواہوں میں کوئی غیرمعمولی کٹوتی نہیں کی جائے گی، نئے کنٹریکٹ پالیسی کے مطابق دیے جائیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ اسٹاف کی چھانٹی کا بھی کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹرز کو پینشن دینے سمیت ہرممکن مدد کرتے رہے ہیں، اس باربھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی سی بی کے اخراجات میں کمی ضرورکرنا ہوگی، اس کے لیے مناسب طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔