پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا

PDM Jalsa

PDM Jalsa

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کیلیے مینار پاکستان کا چناؤ کر لیا جب کہ 2 روز میں جلسے کی اجازت کیلیے انتظامیہ کو تحریری درخواست جمع کرادی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلے کیے گئے، اجلا س میں ایاز صادق ،پرویز ملک، سائرہ افضل تارڑ ،عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ن لیگ نے لاہور جلسے کیلیے18انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جلسے کیلیے کنویئنر پرویز ملک، ڈپٹی کنویئنر سیف الملوک جبکہ عظمیٰ بخاری میڈیا ہیڈ ہوں گی۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر ایاز صادق کیخلاف مقدمہ درج ہوا تو ہم گواہ کی حیثیت سے اس ملاقات میں ہونے والے تمام معاملات سامنے لے آئیں گے، پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ فیصلہ کن، بے مثل اور نااہل اور نالائق ٹولے کیخلاف ریفرنڈم ہو گا۔عمران خان دہشتگردی کی عدالت سے زبردستی بری ہوئے۔