پی ڈی ایم شوکاز نوٹس پر معافی مانگے، ہم بالکل رجوع نہیں کرینگے، نیئر بخاری

 Nayyar Bukhari

Nayyar Bukhari

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم شوکاز نوٹس پر معافی مانگے، ہم بالکل رجوع نہیں کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) شوکاز نوٹس پر معافی مانگے، ہم بالکل رجوع نہیں کریں گے، شہباز شریف اگر سمجھتے ہیں کہ وہ پی ڈی ایم کے نمائندے ہیں تو پھر بات نہیں ہو سکتی۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سربراہی اجلاس کا فیصلہ تھا کہ لانگ مارچ ہوگا،عدم اعتماد تحریک ہو گی ،کہاں گیا لانگ مارچ ؟یہ کیوں پنجاب اسمبلی سے مستعفی نہیں ہوتے؟