پی ڈی ایم والے سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکر کو استعفے دیں: شاہ محمود

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اراکین سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکرکو استعفے پیش کریں تاکہ ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔

ملتان میں اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کو خواب میں بھی حکومت نظر آتی ہے لیکن اپوزیشن کو انتظار کرنا ہو گا کیونکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے، پی ڈی ایم کے اراکین سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکرکو استعفے پیش کریں تاکہ ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور یہ تحریک در حقیقت ملکی ترقی کے خلاف ہے۔