عوام ہم سے ناراض ہیں: وفاقی وزیر غلام سرور

Ghulam Sarwar

Ghulam Sarwar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عوام ہم سے ناراض ہیں اور ارکان اسمبلی کے بھی کچھ تحفظات ہیں مگر ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔

غلام سرورخان نے کہا کہ پی پی اور لیگی حکومتیں ارکان اسمبلی کے نخرے سہتی تھیں لیکن پی ٹی آئی کی حکومت ارکان کے نخرے نہیں سہتی۔

انہوں نے کہا کہ عوام ہم سے ناراض اور ارکان اسمبلی کےبھی تحفظات ہیں پھر بھی ہم حکومت کے ساتھ ہیں جب کہ ارکان اسمبلی کے تحفظات کا وزیراعظم کو احساس ہے۔