ہوشیار! عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرنے کو تیار

Petroleum Products

Petroleum Products

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عوام ہوشیار ہو جائیں کیونکہ کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا رکھی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے آج کرے گی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 61 پیسے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھےگی، فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔